ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلور :ویرپّا موئیلی، ڈاکٹر تھمبے، ایڈوکیٹ بالن سمیت 69 شخصیات کو دیا جائے گا کرناٹکا راجیہ اُتسوا ایوارڈ

بینگلور :ویرپّا موئیلی، ڈاکٹر تھمبے، ایڈوکیٹ بالن سمیت 69 شخصیات کو دیا جائے گا کرناٹکا راجیہ اُتسوا ایوارڈ

Thu, 31 Oct 2024 02:06:16  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو 30/اکتوبر (ایس او نیوز) :کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایم. ویرپا موئیلی، صحافی و کالم نویس سنّت کمار بیلگلی، یو اے ای میں قائم تھمبے گروپ کے بانی صدر ڈاکٹر تھمبے محی الدین، کرناٹکا  ہائی کورٹ  کے وکیل اور سماجی  کارکن ایڈوکیٹ ایس بالن  سمیت 69 ممتاز شخصیات کو اس سال کرناٹکا راجیہ اُتسو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر برائے کنڑ ا و ثقافت شیو راج ایس تھنگڈگی نے بدھ کو وکاس سودھا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان ایوارڈ یافتگان کی فہرست جاری کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی۔

اس سال کے ایوارڈز میں ادب، فنون، کھیل، سماجی خدمات، طب، صحافت اور تھیٹر جیسے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو سراہا گیا ہے۔ تھنگڈگی نے بتایا کہ  اس بار  1,575 درخواستیں اور سیوا سندھو پورٹل کے ذریعے 7,438 آن لائن نامزدگیاں موصول ہوئیں تھیں۔ جامع جائزے کے بعد، ہر ضلع سے نمائندگی کو یقینی بناتے ہوئے 69 مستحق امیدواروں کا انتخاب کیا گیا اور سماجی انصاف اور مساوی نمائندگی کو برقرار رکھا گیا۔

کرناٹک کے گولڈن جوبلی جشن کے حوالے سے وزیر تھنگڈگی نے "سورنا سمبرم-50 سورنا مہوتسو" ایوارڈ کا بھی اعلان کیا، جس میں 50 ممتاز مردوں اور 50 خواتین کو اضافی اعزاز دیا جائے گا، جس سے اس سال کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 169 ہو جائے گی۔

ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں 13 خواتین  بھی شامل ہیں، نیز روایتی تھیٹر (بایلاٹا) اور لوک فنون جیسے منفرد شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایوارڈز کنڑ راجیہ  اتسو کی تقریبات میں باضابطہ طور پر پیش کیے جائیں گے، جہاں کرناٹک کی ثقافتی وراثت اور مختلف شعبوں میں اس کے شہریوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

For Report in English, click here


Share: